فیض ﷲ آرائیں نے ہنگامی صورتحال کی ایپلیکیشن بنالی+تصویر


فیض ﷲ آرائیں نے ہنگامی صورتحال کی ایپلیکیشن بنالی+تصویر

کراچی کے کم عمر نوجوان فیض ﷲ آرائیں نے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ اوراسٹریٹ کرائم یا ہنگامی صورتحال کی اطلاع دینے کے لئے موبائل سیکیورٹی ایپلیکیشن کرائٹر( CRIGHTER) متعارف کرادی۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، گوگل پلے اسٹور پر CRIGHTER کے نام سے موجود ایپلیکیشن کو اب تک 5 ہزار سے زائد صارفین ڈاؤن لوڈ کر چکے ہیں۔

تیزی کے ساتھ مقبول ہوتی ہوئی یہ ایپلیکیشن کسی ناخوشگوار واقعہ، اسٹریٹ کرائم یا ہنگامی صورتحال میں تین مرتبہ پاور بٹن کو مسلسل پریس کرنے پر لوکیشن، اردگرد کی آوازیں اور بیک کیمرا سے لی گئی پانچ تصاویرمخصوص کردہ ای میل پر ارسال کرتی ہے جس سے موبائل صارف کے اہل خانہ اور قریبی افراد کو فی الفور ایمرجنسی کی اطلاع اور لوکیشن بھی موصول ہوجاتی ہے۔

کم عمر ترین گیم ڈیولپر کا اعزاز رکھنے والے گلستان جوہر کے رہائشی 18 سالہ فیض ﷲ آرائیں آٹھویں جماعت میں جمپ اینڈ کیچ نامی گیم تیار کر چکے ہیں جسے بہت پذیرائی بھی حاصل ہوئی جب کہ فیضﷲ نے اپنی نئی ایپلیکیشن کے بارے میں بتایا کہ اس ایپلیکیشن کا بنیادی مقصد صارفین کو ہنگامی صورتحال میں ان کے اہل خانہ کو ان کی لوکیشن سے آگاہ کرنا ہے اس ایپلی کیشن کی مدد سےان علاقوں کی بھی نشاندہی ہوسکے گی جہاں صارفین کو زیادہ تعداد میں ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اس طرح ایپلیکیشن ڈاﺅن لوڈ کرنے والے صارفین نقشہ پر دیے گئے مقامات کی مدد سے جان سکیں گے کہ شہر یا کسی مخصوص علاقے میں آمدورفت کے دوران خیال رکھیں۔

فیض اللہ کا کہنا ہے کہ  یہ ایپلیکیشن قانون نافذ کرنےوالے اداروں کے لیے بھی بے حد کارآمد ہے۔

اس ایپلیکیشن کی مدد سے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اپنے رسپانس ٹائم کو بہتر بنانے کے ساتھ جرائم پر قابو پانے کے لیے کارکردگی کو بہتر بناسکتے ہیں اور ابتدائی چند منٹوں میں موصول ہونے والا ڈیٹا جرائم کی تفتیش میں بھی معاون ہوسکتا ہے۔

فیض اللہ نے یہ بھی بتایا کہ ایپلیکیشن استعمال کرنے والے صارف کا ڈیٹا مکمل طور پر محفوظ ہوگا اور صرف صارف کی جانب سے درج یا مقرر کیے گئے ای میل پر ہی ہنگامی حالت سے متعلق تفصیلات موصول ہوں گی۔

ایپلیکیشن جنوری 2019میں گوگل پلے اسٹور پر پیش کی گئی جسے اب تک 5ہزار سے زائد صارفین ڈاﺅن لوڈ کرچکے ہیں اور بے حد پذیرائی مل رہی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری