ایران کی مسلح افواج دشمن کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہیں: میجر جنرل موسوی


ایران کی مسلح افواج دشمن کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہیں: میجر جنرل موسوی

میجر جنرل موسوی نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج کی تمام یونیٹیں دشمن کی کسی بھی خطا اور غلطی کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل موسوی نے ایرانی فوج کو ہوشیار اور آمادہ رہنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ  اگر دشمن نے ایران کے خلاف کسی غلطی اور خطا کا ارتکاب کیا تواسے منہ توڑ اور دنداں شکن جواب دیا جائےگا۔

انھوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج ایمان اور اللہ تعالی کی ذات پر توکل کے ساتھ اپنے فوجی تجربات کی روشنی میں دشمن کی ہر سازش کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہے۔

میجر جنرل موسوی نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج اپنے خون کے آخری قطرے تک ملک اور قوم کا دفاع کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری