حج کا اضافی کوٹہ تقسیم کرنے کے لیے دوسری قرعہ اندازی ملتوی


حج کا اضافی کوٹہ تقسیم کرنے کے لیے دوسری قرعہ اندازی ملتوی

وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج اسکیم میں ناکام درخواست گزاروں کے درمیان حج کا اضافی کوٹہ تقسیم کرنے کے لیے دوسری قرعہ اندازی ملتوی کردی۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے اتوار کے روز جاری ہونے والے بیان میں بتایا کہ قرعہ اندازی کی نئی تاریخ کا اعلان وفاقی کابینہ سے منظوری ملنے کے بعد کیا جائے گا۔

مختلف میڈیا رپورٹس کے تناظر میں انہوں نے اضافی حج کوٹے کے لیے پیر کے روز قرعہ اندازی ہونے کے اطلاعات کی تردید کی۔

یہ بات مدِ نظر رہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کو 16 ہزار پاکستانیوں کا اضافی حج کوٹہ دیا ہے جس میں سے 60 فیصد انہیں تفویض کیا جائے گا جنہوں نے سرکاری حج اسکیم میں درخواست جمع کروائی تھی لیکن قرعہ اندازی میں ناکام رہے۔

واضح رہے کہ ناکام درخوست گزاروں کے متعلقہ بینکس سے رقم واپس وصول کرنے کے باوجود انہیں قرعہ اندازی میں شامل کرلیا جائے گا البتہ اب ہونے والے قرعہ اندازی میں منتخب ہونے کی صورت میں انہیں 4 روز کے اندر رقم جمع کروانی ہوگی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری