الحشد الشعبی فورسز کی بس پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد جوان شہید


الحشد الشعبی فورسز کی بس پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد جوان شہید

عراق میں دہشت گردوں نے عوامی رضا کار فورس الحشد الشعبی کی بس کو نشانہ بنایا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی عوامی رضا کار فورس الحشد الشعبی کی بس کے راستے میں ہونے والے دھماکے میں الحشد الشعبی کے 7 جوان شہید اور 26 دیگر زخمی ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق دہشتگردی کا شکار ہونے والی بس کے قریب دھماکہ کل عراق کے صوبے دیالہ کے بلدروز شاہراہ پراس وقت ہوا جب بصرہ سے الحشد الشعبی کے جوانوں کی بس دیالہ جا رہی تھی۔
عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ سڑک کے کنارے نصب بم کے ذریعے کیا گیا۔
واضح رہے کہ الحشد الشعبی فورس نے عراق بھر سے داعشی دہشت گردوں کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
خیال رہے کہ عراق میں موجود تکفیری دہشت گردوں کو امریکا اسرائیل اور بعض خلیجی ممالک کی حمایت حاصل ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری