شاہ محمود قریشی بشکیک پہنچ گئے


شاہ محمود قریشی بشکیک پہنچ گئے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک پہنچ گئے جہاں ان کی ملاقات اپنے چینی اور روسی ہم منصب سے متوقع ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، ریڈیو پاکستان پر شائع رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرا کی کونسل کے دو روزہ اجلاس میں شرکت کے لیے بشکیک پہنچے ہیں۔

کرغزستان کے لیے روانگی سے قبل انہوں نے کہا کہ وہ اپنے دورے میں چین اور روس کے وزرا خارجہ سے دوطرفہ تبادلہ خیال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ امریکا اور ایران کے مابین بڑھتے ہوئے تناؤ سے متعلق پانچ رکنی کونسل کے 2 وزرا خارجہ سے خصوصی ملاقات کریں گے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ’کونسل میں 8 ممالک کے وزراخارجہ شرکت کریں گے جہاں انہیں مختلف علاقائی صورتحال پر اظہار خیال کا موقع ملے گا‘۔

پاکستانی سفیر اور کرغزستان کے اعلیٰ حکام نے ہوائی اڈے پر وزیرخارجہ کا استقبال کیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری