انٹربینک میں ڈالر کی قدر 151 روپے 90 پیسے


انٹربینک میں ڈالر کی قدر 151 روپے 90 پیسے

انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر 151 روپے 90 پیسے ہوگئی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر 8 پیسے مہنگا ہوکر 152 روپے کا ہوگیا تاہم کچھ دیر بعد اس کی قدر میں کمی واقع ہونا شروع ہوگئی اور ڈالر 2 پیسے کی کمی سے 151 روپے 90 پیسے کا ہوگیا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہوئی ہے اور ڈالر 12 سے 32 پیسے تک کم ہوکر 151 روپے 60 پیسے کا ہوگیا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ہے اور 100 انڈیکس میں 900 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 34 ہزار کی سطح پر آگیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری