فلسطین: حماس اور اسرائیل کے درمیان عارضی فائر بندی


فلسطین: حماس اور اسرائیل کے درمیان عارضی فائر بندی

اقوام متحدہ اور مصر کی ثالثی سے حماس انتظامیہ اور اسرائیل کے درمیان عارضی فائر بندی طے پا گئی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے غیرملکی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اقوام متحدہ اور مصر کی ثالثی میں حماس اور اسرائیل کے درمیان 6 ماہ کے لیے فائر بندی طے پا گئی ہے۔

عارضی فائر بندی کے دائرہ کار میں حماس انتظامیہ غزہ کی پٹی پر ہونے والے مظاہروں میں فلسطینیوں کو سرحد سے 300 میٹر دور رکھے گی۔

اس کے جواب میں تل ابیب انتظامیہ غزہ کے ماہی گیروں کے لیے شکار کے علاقے کو وسیع کر کے 15 میل کر دے گی اور طبّی اور انسانی امداد کو براستہ اسرائیل غزہ جانے کی اجازت دے گی۔

تاہم فائر بندی کی خبر کے صائب ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں تاحال نہ تو حماس کی طرف سے کوئی بیان جاری کیا گیا ہے اور نہ ہی اسرائیل کی طرف سے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری