امجد صابری کی تیسری برسی آج منائی جائیگی


امجد صابری کی تیسری برسی آج منائی جائیگی

معروف قوال، نعت خواں امجد فرید صابری کی تیسری برسی بدھ 22مئی کو منائی جائے گی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مختلف سیاسی، سماجی، مذہبی تنظیموں کی جانب سے امجد صابری کو خراج عقیدت پیش کرنے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔
امجد صابری کے بھتیجے فرید صابری کا کہنا ہے کہ برسی کے سلسلہ میں بدھ کو بعد نماز ظہر تا عصر خواتین و حضرات کے لیے ان کی رہائش گاہ لیاقت آباد میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا ہے۔ بعد نماز عشاء امجد صابری کی رہائشگاہ سے متصل روایتی طور پر محفل سماع کا اہتمام کیا گیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری