حرم رضوی میں عمران خان کے مترجم کی ان کہی باتیں ۔۔۔ !


حرم رضوی میں عمران خان کے مترجم کی ان کہی باتیں ۔۔۔ !

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان ایک اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ ایرانی سیکیورٹی اہلکاروں کے حصار میں امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر کی طرف ایسی حالت میں روانہ ہوئے کہ جب مشہد مقدس میں شدید بارش کچھ لمحوں کے لئے تھم چکی تھی۔

خبر رساں ادارہ تسنیم :وزیراعظم عمران خان کے مترجم محمد رضا کمیلی کا کہنا ہے کہ پاکستانی وفد کے حرم مطہرمیں داخل ہوتے ہی آستان قدس رضوی کے خادمین کا ایک گروہ استقبال کے لئے آپہنچا، جب میں نے وزیراعظم کی طرف نگاہ ڈالی تو ایسا احساس ہوا کہ وزیراعظم صاحب کسی اور عالم میں کھوگئے ہیں اور حرم مطہر کے ہرگوشے کو نہایت حیرت سے دیکھ رہے ہیں۔

جب میں نے احساس کیا کہ عمران خان حرم مطہر میں زائرین کا اجتماع دیکھ کر حیران ہیں تو میں نے کہا: ابھی یہاں بچوں کے امتحانات ہورہے ہیں جس کی وجہ سے زائرین کی تعداد بہت ہی کم ہے۔

انہوں نے میری طرف دیکھتے ہوئے کہا: اتنے سارے زائرین یہاں ہیں، کیا اس سے بھی زیادہ ہوتے ہیں!؟

میں نے جواب میں کہا: دو مہینے کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھرسے لاکھوں زائرین مشہد مقدس پہنچ جاتے ہیں، حرم تو کیا باہر سڑکوں میں تل دھرنے کی جگہ تک نہیں ہوتی۔

عمران خان نے مسکراتے ہوئے کہا: حرم مطہر کی اس عظیم عمارت بنانے میں کتنے سال لگے ہونگے؟

ہم نے جوتے اتار کے حرم کے خدام کے حوالے کئے اور ضریح مقدس کی طرف بڑھنے لگے حرم میں ہزاروں زائرین کے جم غفیر کی وجہ سے بڑی مشکل سے تھوڑا سا راستہ بنایا گیا تھا۔

عمران خان ضریح مقدس پر پہنچتے ہی چند لمحوں کے لئے امام رضا علیہ السلام سے راز ونیاز کرنے لگے، میں ان کی تغییر ہوتی حالت، دیکھ کر حرم مطہر کے بارے میں کچھ وضاحت کرنے سے بھی قاصررہا۔

جب انہوں نے ضریح سے سرموڑ کردیکھا تو ان کی نظران سینکڑوں زائرین پر پڑی جو انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے ضریح کی طرف بڑھ رہے تھے۔

سینکڑوں زائرین میں موجود جب ایک ایرانی زائرنے بھرے مجمع میں بلند آواز سے کہا  Welcome to Iran تو عمران خان نے میری طرف دیکھتے ہوئے زائرین کے ہجوم کی طرف اشارہ کیا۔

جب مجھے لگا کہ عمران خان ایرانی شہریوں کے استقبال سےمتاثرہوئے ہیں تومیں نے ان سے پوچھا: جانتے ہیں کہ ایرانی شہری اس قدر آپ کوکیوں پسند کرتے ہیں؟ اس کے برعکس ایرانی شہری دنیا کے ہرسیاستدان کو آپ کی طرح پسند نہیں کرتے ہیں۔

چند لمحے سکوت اخیتار کرنے کےبعد میری طرف متوجہ ہوئے اور کہنے لگے، یہ لوگ مجھے کیوں پسند کرتے ہیں؟ اس کی کوئی خاص وجہ؟

میں نے کہا یہاں کےبہت سارے لوگ آپ کو اچھی طرح جانتے ہیں اور آپ سےمتاثر بھی ہیں، اس کی وجہ ایک ویڈیوں کلپ ہے جس میں آپ نے امام خمینی رح کے بارے میں گفتگو کی تھی۔

عمران خان نے ہاتھ کو میرے کاندھے پر رکھتے ہوئے کہا: «اچّها»

میں نے مسکراتے ہوئے ان کے سوال کا جواب دیا، ایک بار پھرچند لمحے سکوت اختیار کرنے کے بعد کہنے لگے، میں نے امام خمینی رح کے بارے میں کیا کہا تھا؟

عمران کی امام خمینی کے بارے میں بتائی ہوئی تمام باتیں مجھے زبانی یادتھیں کیونکہ میں نے خود کئی مرتبہ اس کا ترجمہ کرکے ایران کے مختلف خبر رساں اداروں سمیت سوشل میڈیا پر شئر کیا تھا۔

آپ نے کسی شہرمیں عوام کے ایک عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا: یاد رکھنا، دنیا کی تاریخ کبھی امیر آدمی کو یاد نہیں رکھے گی، دنیا کی تاریخ صرف ان لوگوں کو یاد رکھتی ہے جو اپنی زندگی دوسروں کیلئے وقف کرتے ہیں، ایرانی لوگ کیوں امام خمینی کوپسند کرتے ہیں، اس لئے کہ امام خمینی نہایت سادہ زندگی گزارنے کے عادی تھے، شاہ کے محل کو میوزم میں تبدیل کردیا تھا عوام کی خدمت کی۔۔۔ وغیرہ

عمران خان میری باتوں کو ایک بار پھر دھراتے ہوئے کہنے لگے سادہ زندگی اور ملکوکیت سے مقابلہ۔

چونکہ مجھےصرف مشہد مقدس میں ترجمے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی اس لئے میں نے سوچا کہ رہبرمعظم کے بارے میں ایک دو جملے عمران خان کو بتا دوں۔

نماز کے بعد میں نے ان سے کہا تہران میں آپ کی رہبرمعظم سے ملاقات ہوگی۔ رہبرکے پاکستان کے بارے میں نہایت مثبت نظریات ہیں۔ عمران خان نے کہا مثال کے طور پر ان کے کیا نظریات ہیں؟ انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا: رہبر پاکستان کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

میں نے فوری طور پر رہبرمعظم کے ان جملوں کو دھرایا جو انہوں نے پاکستان کے بارے میں فرمایا تھا۔

رہبرمعظم فرماتے ہیں کہ جتنا کام یورپ،خاص طور پربرطانیہ نے پاکستانی شہریوں کے ایمان کے خلاف کیا ہے اگر کسی اور قوم پر اتنا کام کرتے تو اسلام کا نام نشان تک اس ملک میں نہ رہتا۔ (16 دی 1370).

رہبرمعظم پاکستانیوں کو پسند کرتے ہیں اور کشمیرمیں ہونے والے مظالم کے خلاف کئی مرتبہ افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مذمت کی ہے۔

عمران خان کہنے لگے، بہت اچھی اور زبردست بات ہے ۔۔۔

بشکریہ: شمس الشموس میگزین

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری