پاکستان کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ


پاکستان کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ

کرکٹ کی دنیا کے سب سے بڑے مقابلے میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، دنیا بھر کے کروڑوں لوگ براہ راست ٹی وی پر دنیائے کرکٹ کی دو بڑی ٹیموں کا میچ دیکھیں گے، میچ سے قبل شائقین کا جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیتنے کے بعد بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پچ اچھی لگ رہی ہے، بھارت کو کم رنزپرروکیں گے، ماضی کو بھول کرپوری توجہ میچ پرہے۔

پاکستانی ٹیم میں شاہین آفریدی اورآصف علی کی جگہ شاداب خان اورعماد وسیم کو شامل کیا گیا ہے۔

انگلینڈ میں مقیم تارکین وطن اور دیگر ملکوں سے آنے والے دونوں ٹیموں کے پرستاروں کی تیاریاں مکمل ہیں، میچ ٹکٹس کیلیے آئی سی سی کو 5 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئی تھیں، گراؤنڈ میں محض 25 ہزار شائقین کی گنجائش ہے۔

دنگ ونوں ممالک میں سیاسی کشیدگی کے سبب ورلڈ کپ کے منتظمین غیرمعمولی حفاظتی انتظامات کر رہے ہیں۔ ٹیم ہوٹل میں بھی سخت سیکیورٹی ہے اورسادہ لباس اہلکار آنے جانے والوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

چیمپئنزٹرافی کے فائنل میں پاکستان کی فتح کے بعد دونوں ٹیموں میں گھمسان کا رن پڑے گا۔ جو جیتے گا وہی شائقین کے دل بھی جیتے گا۔

بھارت کےخلاف میچ میں پاکستان نے13کھلاڑیوں کا اعلان کردیا ہے، شاداب خان اورعماد وسیم تیرہ کھلاڑیوں میں شامل ہیں جبکہ آصف علی کی جگہ عماد وسیم ٹیم کا حصہ ہوسکتے ہیں، اس کے علاوہ شاہین شاہ آفریدی کی جگہ شاداب خان کی شمولیت کا امکان ہے۔

پاک بھارت میچ کو دیکھنے کے لئے ویسٹ انڈین بیٹسمین کرس گیل بھی تیار ہوگئے۔ یونیورس بوس کرس گیل نے پاک بھارت میچ کے لئے خصوصی لباس تیار کرالیا۔ سوٹ کے ایک طرف پاکستان کے پرچم کا رنگ اور دوسری جانب بھارت کے پرچم کا رنگ موجود ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری