ورلڈکپ: کھلاڑیوں نے ہمت کی تو پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے!


ورلڈکپ: کھلاڑیوں نے ہمت کی تو پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے!

1992 ورلڈکپ میں بھی پاکستان ٹیم کے ابتدائی پانچ میچز میں صرف 3 ہی پوائنٹس تھے، تو یہ کہا جاسکتا ہے کہ اگر قسمت نے ساتھ دیا اور پلیئرز نے پرفارم کیا تو کچھ بھی ہوسکتا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور بنگلادیش آگے آنے والے میچز نہ جیتیں اور ویسٹ انڈیز بھی کم از کم دو میچز ہار جائے تو پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے، ورنہ قومی ٹیم کی وطن واپسی ہوگی۔

ورلڈکپ میں بھارت کے  مقابلے میں پاکستان کی ہار کے بعد سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے اگر مگر کا کھیل شروع ہوگیا۔

گرین شرٹس اب تک ایونٹ میں اپنے 5 میچز کھیل چکی ہے جس میں اُسے 3 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ ایک میں کامیابی حاصل ہوئی اور ایک میچ بارش کی نذر ہوا۔

قومی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 3 پوائنٹس کے ساتھ 9 ویں نمبر پر موجود ہے، پاکستان اگر اپنے اگلے چاروں میچز جیتے تو اس کے 11 پوائنٹس ہوں گے۔

 

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری