امام خمینی ؒ نے مسلمانوں کو جرأت و بہادری کے ساتھ جینے کا سلیقہ سیکھایا،مولانا مسعودی


امام خمینی ؒ نے مسلمانوں کو جرأت و بہادری کے ساتھ جینے کا سلیقہ سیکھایا،مولانا مسعودی

جعفریہ الائنس کے سینئر نائب صدر اور ھیئت آئمہ مساجد امامیہ کے سربراہ مولانا محمد حسین مسعودی کا کہنا ہے کہ امام خمینی ؒ نے مسلمانوں کو جرأت و بہادری کے ساتھ جینے کا سلیقہ سیکھایا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، جعفریہ الائنس کے سینئر نائب صدر اور ھیئت آئمہ مساجد امامیہ کے سربراہ مولانا محمد حسین مسعودی نے کہا ہےکہ امام خمینی ؒ نے باطل نظام اور نظریہ کے خلاف ڈٹ جانے کی بات کی اور مسلمانوں کو جرأت و بہادر ی اور حوصلے کے ساتھ جینے کا سلیقہ سیکھایا
واضح رہے کہ محمد حسین مسعودی امام خمینیؒ کی تیسویں برسی کی مناسبت سے تعزیتی اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جس وقت سامراجی قوتوں نے مسلمانوں کو غفلت اور تاریکی میں دھکیلنے کی کوشش کی امام خمینیؒ نے اس سازش سے مسلمانوں کو آگاہ اور بیدار کیا اور وحدت ملی اور اتحاد و ویکجہتی کے ساتھ رہنے کی تاکید کی۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری