پیر س ائیر شوکا افتتاح، پاکستانی جنگی طیارے کا شاندار مظاہرہ


پیر س ائیر شوکا افتتاح، پاکستانی جنگی طیارے کا شاندار مظاہرہ

ملکی سطح پر تیارہ کردہ فخر پاکستان جنگی طیارے نے مسحور کن فضائی مظاہرہ پیش کیا اورغیر معمولی کرتب دکھائے جن میں مسل کلائمب، تھنڈر ٹرنز، سلو اسپیڈ پرفارمنس اور انورٹیڈ فلائٹ شامل ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، 53ویں پیر س انٹر نیشنل ائیر شو کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پاک فضائیہ کے JF-17 تھنڈر کے شاندار فضائی مظاہرے اور گھن گرج سے پیرس کی فضائیں گونج اٹھیں۔

پاکستانی پرچم کے رنگوں میں رنگے فخر پاکستان نے مسحور کن فضائی مظاہرہ پیش کیا اورغیر معمولی کرتب دکھائے جن میں مسل کلائمب، تھنڈر ٹرنز، سلو اسپیڈ پرفارمنس اور انورٹیڈ فلائٹ شامل ہیں۔

پاک فضائیہ کے ڈیمو پائلٹ ونگ کمانڈر ذیشان بریار نے اس شاندارمظاہرے سے حاضرین پر سحر طاری کر دیا۔ جہاں حاضرین اس ملٹی رول پاکستانی لڑاکا طیارے کے دلوں کو گرما دینے والے کرتب دیکھ کر دم بخود رہ گئے وہیں اس کے ہم عصر فرانسیسی ساختہ رافیل طیارے نے بھی اپنی پرواز کے جوہر دکھائے۔

فضائی مظاہرے کے ساتھ ساتھ ایک JF-17 طیارہ اپنے جدید ہتھیاروں سے لیس زمین پر شائقین کے لیے مرکز نگاہ بنا رہا۔ بڑی تعداد میں خریداروں اورایوی ایشن کے ماہرین نے طیارے کامعائنہ کیا جسے پی اے سی کامرہ میں تیار کیا گیا ہے۔

پیرس ائیر شو فرنچ ائیر و اسپیس انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے تعاون سے ہر دوسرے سال منعقد کی جانے والی دنیا کی سب سے بڑی نمائش ہے۔اس ائیر شو میں دنیا بھر کے مختلف ممالک سے بڑی تعداد میں فضائی کمپنیاں اور نمایاں حیثیت کی حامل ایوی ایشن انڈسٹریز حصہ لیتی ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری