ہزاروں سیاح گلگت بلتستان پہنچ گئے


ہزاروں سیاح گلگت بلتستان پہنچ گئے

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملکی اور غیرملکی ہزاروں سیاح گلگت بلتستان پہنچ چکے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیر اعظم عمران خان کے سیاحت کو فروغ دینے کے وژن کے ثمرات آنا شروع ہوچکے ہیں۔ یکم جون سے 16 جون تک 4 ہزار 500 سیاحوں نے اسکردو کا رخ کیا اور اس وقت بھی ہزاروں سیاح گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں موجود ہیں۔
واضح رہے کہ ساڑھے 7 ہزار فٹ بلندی پر قائم اسکردو ایئرپورٹ سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز بنا رہا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی جانب سے مسافروں کے لیے ایئر بس اے 320 کا استعمال کیا گیا۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نےعید کی تعطیلات پر سیاحتی مقام کا دورہ کیا تھا۔ انہوں نے اسکردو ایئرپورٹ کا دورہ بھی کیا تھا جہاں چیف آپریٹنگ افسر نے انہیں توسیعی منصوبے سے متعلق بریفنگ دی تھی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری