امریکا نے ایران کے خلاف اقتصادی جنگ شروع کی ہے: جواد ظریف


امریکا نے ایران کے خلاف اقتصادی جنگ شروع کی ہے: جواد ظریف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا کہنا ہے کہ امریکا نے ایران کے خلاف اقتصادی جنگ شروع کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے گزشتہ روز نیویارک میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اقتصادی جنگ شروع کی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیاں اقصادی دہشت گردی ہے۔ امریکی صدر اقتصادی جنگ پر فخر کر رہا ہے امریکیوں نے ایرانی عوام کو نشانہ بنایا ہے۔
محمد جواد ظریف نے ایران - امریکا مذاکرات کو خارج از امکان قرار دیتے ہوئے کہا: ایران دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات نہیں کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ امریکی اقتصادی جنگ نے ایرانی حکام یا فوج کو نشانہ نہیں بنایا بلکہ عام شہریوں کو نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے کہا ایران پر امریکی پابندیاں کھلی اقتصادی دہشت گردی ہے۔
واضح رہے کہ ایرانی فورسز نے ایک امریکی جاسوس ڈرون کو جنوبی صوبے ہرمزگان کے علاقے کوہِ مبارک کے نزدیک ایران کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر مار گرایا تھا۔بعد میں امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے تصدیق کی تھی کہ ایران نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کے ذریعے امریکی بحریہ کا ڈرون گرا دیا ہے۔
امریکی ڈرون مارگرائے جانے کے بعد صدر ٹرمپ نے ایران پر مزید اقتصادی پابندیوں کا اعلان کیا تھا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری