میری جیت، پاکستان کے نام


میری جیت، پاکستان کے نام

پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامرخان نے آسٹریلوی باکسر کے خلاف جیت پاکستان کے نام کردی۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامرخان نے جدہ میں ہونے والے مقابلے میں آسٹریلوی باکسر کے خلاف جیت کو پاکستان کے نام کردیا۔

عامرخان کا کہنا تھا کہ میری جیت پاکستان کے لئے تھی کیونکہ میں پاکستان کے لئے ہی کھیلا تھا۔
انہوں نے جنرل ریٹائرڈراحیل شریف اور دیگر پاکستانیوں کے فائٹ دیکھنے اور حوصلہ افزائی کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ 2 ہفتے بعد پاکستان جا رہے ہیں جہاں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔ پاکستان میں باکسنگ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ عامر خان اکیڈمی کا مستقبل بہت اچھا ہے، یہاں سے ٹریننگ لینے والے لڑکے ملک کا نام روشن کریں گے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل عامر خان نے اپنے سٹریلوی حریف بلی ڈب کو انٹرنیشنل ویلٹرویٹ کے دلچسپ مقابلے میں چوتھے رائونڈ میں ناک آئوٹ کر دیا تھا۔
اس موقع پر سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف، وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری اور پاکستانی سفیر بھی موجود تھے۔
عامر خان نے ویلٹر ویٹ ٹائٹل جیتنے کے بعد سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف سے ملاقات میں داد اور مبارکباد وصول کی تھی۔ عامر خان نے تحفے میں انہیں اپنے گلوز بھی پیش کیے تھے۔

واضح رہے کہ عامر خان فائیٹ جیتنے کے بعد واپس برطانیہ پہنچ گئے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری