پاکستان کے سابق کپتان مصباح الحق بطور ہیڈ کوچ منتخب


پاکستان کے سابق کپتان مصباح الحق بطور ہیڈ کوچ منتخب

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کو بطور ہیڈ کوچ منتخب کر لیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز کھاڑی مصباح الحق خان نیازی کو بطور ہیڈ کوچ منتخب کر لیا گیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق 45 سالہ سابق کپتان بیک وقت چیف سیلیکٹر کا عہدہ ملنے کا بھی امکان ہے۔ یوں ایک ہی وقت میں انہیں دو نہایت اہم ذمہ داریاں نبھانی ہوں گی۔

پی سی بی کی جانب سے اس خبر کا باقاعدہ اعلان 19 اگست تک متوقع ہے۔

یاد رہے کہ مصباح الحق خان نیازی پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین ہیں۔ ان کی پیدائش 28 مئی 1974 کو پاکستان کے شہر میانوالی میں ہوئی تھی۔

انہوں نے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ 8 مئی 2001 کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔ اسی طرح 27 اپریل 2002 کو پہلا ون ڈے انٹرنیشنل بھی نیوزی لینڈ کے ہی خلاف کھیلا اور 2 ستمبر 2007 کو بنگلہ دیش کے خلاف اپنے کیرئیر کا پہلا ٹی 20 میچ کھیلا۔

انہوں نے اپنا آخری انٹرنیشنل میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف 2017 میں کھیلا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری