مشہد مقدس میں ''پاک سرزمین'' رنگا رنگ ثقافتی میلے کا انعقاد+ تصاویر


مشہد مقدس میں ''پاک سرزمین'' رنگا رنگ ثقافتی میلے کا انعقاد+ تصاویر

اسلامی جمہوریہ ایران کے دوسرے بڑے شہر مشہد مقدس میں جشن آزادی پاکستان کی مناسبت سے ''پاک سرزمین'' ثقافتی میلے کا انعقاد کیا گیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے 72ویں جشن آزادی کی مناسبت سے حرم مطہر امام رضاعلیہ السلام کے جوار میں ایک عظیم الشان رنگا رنگ ثقافتی میلے کا انعقاد کیا کیا گیا ہے جو کئی دن جاری رہے گا۔

مشہد مقدس میں تسنیم نیوز ایجنسی اور ایرانی این جی اوز کے تعاون سےایرانی اور پاکستانی شہریوں کی صلاحیتوں کو متعارف کرانے کے لئے پہلا ثقافتی میلے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

اس عظیم الشان میلے کے انعقاد کے لئے حرم مطہررضوی، تسنیم خبررساں ادارہ، ایرانی این جی او '' پاکستان ایرانی ترین ہمسایہ، تہران یونیورسٹی اور دیگرسماجی شخصیات نے تعاون کیا ہے۔

ثقافتی میلے میں ایرانی اور پاکستانی شہریوں کی نایاب مہارتوں کی نمائش کے علاوہ پاکستانی ثقافت، رنگ برنگے لباس، لذیز پکوان اور دیگر اشیاء کے اسٹال لگائے گئے ہیں

 اس میلے میں پاکستان کی بین الاقوامی شہرت یافتہ اردو فلم’’جناح‘‘ نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری