شامی فوج نے اسرائیلی میزائل فضا میں ہی تباہ کردیے


شامی فوج نے اسرائیلی میزائل فضا میں ہی تباہ کردیے

شام کے ایئر ڈیفنس نے اسرائیل کی جانب سے فائر کیے گئے میزائل فضا میں ہی تباہ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شامی ایئر ڈیفنس کے مطابق اسرائیل نے میزائل حملوں میں المزہ ائرپورٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم شامی فوج نے بروقت کارروائی کرکے ناکام بنا دیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دمشق کے مضافات میں اسرائیل سے آنے والے کئی میزائلوں کے حملے ناکام بنا دیئے گئے ہیں جن میں کئی میزائلوں کو مار گرایا گیا ہے۔
دوسری طرف بعض ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ دمشق میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنائی گئی ہیں اور المزہ ائرپورٹ پربھی میزائل گرے ہیں۔
سرکاری فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے آنے والے تمام میزائل فضا میں ہی تباہ کردیے ہیں۔
اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی دمشق کے مضافات میں ان کے جنگی طیاروں نے ایران اور شیعہ ملیشیاء کا ایک تحقیقاتی مرکزکو نشانہ بنایا ہے۔
واضح رہے کہ آزاد ذرائع ابلاغ سے اسرائیلی دعوے کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری