امریکی میزائل تجربہ عالمی امن کے لئے خطرہ ہے، ایران


امریکی میزائل تجربہ عالمی امن کے لئے خطرہ ہے، ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی میزائل تجربے کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی امن کے لئے خطرہ قرار دیا اور کہا کہ اس قسم کے تجربات سے پوری دنیا میں اسلحے کی نئی دوڑ شروع ہوجائے گی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان خارجہ سید عباس موسوی نے امریکی میزائل تجربے کو عالمی امن و سلامتی کے لئے خطرہ قرار دیتے ہوئےعالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی معاہدوں سے امریکا کی علیحدگی اور اس کے عدم استحکام پھیلانے والے اقدام کے حوالے سے مناسب رد عمل کا اظہار کرے۔
واضح رہے کہ امریکا نے جوہری ہتھیاروں کی روک تھام کے معاہدے سے دستبرداری کے بعد گزشتہ ہفتے پہلا میزائل تجربہ کیا ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری