مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی کی خودکشی


مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی کی خودکشی

مقبوضہ کشمیر میں طویل ڈیوٹیوں اور سختیوں کے باعث بھارتی فوجی بیزار ہو گئے ہیں اور اسی وجہ سے ایک اور فوجی نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اسسٹنٹ کمانڈنٹ نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی 40 ویں بٹالین کے 33 سالہ اسسٹنٹ کمانڈنٹ اروند نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر خود کو گولی مار کر ہلاک کرلیا۔ وہ حال ہی میں تامل ناڈو سے مقبوضہ کشمیر میں تعینات ہوا تھا۔

ساتھی اہلکاروں نے اروند کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا تھا جہاں دوران علاج وہ دم توڑ گیا، لاش کو ضروری کارروائی کے بعد آبائی گاؤں روانہ کردیا گیا جب کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال 104 بھارتی فوجیوں نے خودکشی کی۔

اس حساب سے اوسطا ہر ماہ قریبا 8 سے 9 بھارتی اہلکاروں نے اپنی زندگی کا اپنے ہی ہاتھوں خاتمہ کیا۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری