مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھانا شرعی فریضہ ہے، آیت اللہ حافظ بشیر نجفی


مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھانا شرعی فریضہ ہے، آیت اللہ حافظ بشیر نجفی

آیت اللہ حافظ بشیر نجفی نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر مسلمان کا شرعی اور ہر انسان کا اخلاقی فریضہ ہے کہ وہ کشمیریوں کو ظلم سے نجات دلانے کیلئے کوشش کرے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ حافظ بشیر کے لاہور آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آیت اللہ حافظ بشیر حسین نے کہا ہے کہ کشمیر کے باشندوں خصوصاً مسلمانوں کے موجودہ حالات تشویشناک ہیں، جن کو سن کر دل کو درد محسوس ہو رہا ہے۔

آیت اللہ حافظ بشیر کے لاہور آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آیت اللہ حافظ بشیر حسین نے کہا ہے کہ کشمیر کے باشندوں خصوصاً مسلمانوں کے موجودہ حالات تشویشناک ہیں، جن کو سن کر دل کو درد محسوس ہو رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان خدا کی رحمت اور ہماری وفادار، فدا کار، مخلص اور بہادر فوج کی جانفشانی سے محفوظ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج تک فوج نے کشمیریوں کی مدد میں کوئی کوتاہی برتی نہ ایسا ہوگا۔ خدا کرے وہ دن قریب ہو کہ کشمیریوں کو ان کی موجودہ حالت زار سے نجات ملے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری