طالبان کے دورہ روس سے ٹرمپ کے یو ٹرن تک


طالبان کے دورہ روس سے ٹرمپ کے یو ٹرن تک

طالبان کے دورہ روس سے ٹرمپ کے یو ٹرن تک بہت کم وقت ریکارڈ کیا گیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کو مردہ قرار دینے والے اور طالبان کو بدترین نتائج کی دھمکی دینے والے امریکی صدر نے اچانک یو ٹرن لے لیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک ٹویٹ میں طالبان کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کی بحالی کیلئے بہت سے بہترین راستے موجود ہیں۔

واضح رہے کہ طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کی منسوخی کے بعد 9/11 کی یاد میں منعقدہ ایک تقریب میں ینٹا گون میں اپنے خطاب میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ طالبان کے خلاف ایسی طاقت استعمال کریں گے جو امریکا نے پہلے کبھی استعمال نہیں کی ہوگی۔

ٹرمپ افغان جنگ کے حوالے سے طالبان کو بدترین نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان خلاف اس قدر سخت کارروائی کریں گے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے تقریب میں افغان طالبان کو امن مذاکرات کی منسوخی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے مزید سخت فوجی کارروائیوں کا عندیہ دیا تھا۔

تاہم طالبان وفد کے ماسکو دورے اور روس کے علاوہ خطے کے دیگر ہمسایہ ممالک کے دوروں کی خبر سن کر مردہ امن مذاکرات اچانک زندہ ہوگئے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک ٹویٹ میں طالبان کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کی بحالی کیلئے بہت سے بہترین راستے موجود ہیں۔

 

 

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری