پاکستان نے بھارتی سپریم کورٹ کے مقبوضہ کشمیر سے متعلق فیصلے کو بڑی کامیابی قرار دے دیا


پاکستان نے بھارتی سپریم کورٹ کے مقبوضہ کشمیر سے متعلق فیصلے کو بڑی کامیابی قرار دے دیا

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے سے پاکستانی موٴقف کو تقویت ملی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق اپنے بیان میں وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بہت بڑی کامیابی ہے، اس سے کشمیریوں کا حوصلہ مزید بلند ہوگا۔

غلام نبی آزاد کو سری نگر جا کر حقائق دنیا کے سامنے لانے ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ غلام نبی آزاد کے ساتھ میڈیا وفد کو بھی مقبوضہ وادی جانے کی اجازت ہونی چاہیے۔

انہوں نے فیصلے پر عمل نہ ہونے کی صورت میں کہا کہ اگر اس فیصلے پر عمل نہیں ہوتا تو بھارتی آئین درہم برہم ہوجائے گا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں تمام عالمی قوانین کو پامال کررہی ہے، بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے سے پاکستانی موٴقف کوتقویت ملی ہے، پاکستان ہر محاذ پر مقبوضہ کشمیر کا معاملہ اٹھاتا رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی طویل جدوجہد جاری ہے،کشمیریوں کی جدوجہد آزادی نے نیا موڑ لیا ہے، 5اگست سے حق خودارادیت کی تحریک نے نیا موڑ لیا۔

اس حوالے سے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے نے مقبوضہ جموں کشمیر کی صورتحال پر فسطائی مودی کے جھوٹ کا پول کھول دیا۔ یہ فیصلہ پاکستان کے موقف کی جیت ہے۔ بھارتی ظلم و جبر مظلوم کشمیریوں کے صبر کے آگے پسپا ہورہا ہے۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری