جرمنی پاکستان کو تقریبا 11 کروڑ یورو دے گا


جرمنی پاکستان کو تقریبا 11 کروڑ یورو دے گا

جرمنی ترقیاتی تعاون کے تحت پاکستان کو 10 کروڑ نوے لاکھ یورو فراہم کرے گا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق ترقیاتی تعاون کے تحت جرمنی پاکستان کو 10 کروڑ نوے لاکھ یورو فراہم کرے گا۔

علاوہ ازیں مالی و تکنیکی معاومے کے منصوبوں کیلئے 8کروڑ 20 لاکھ یورو امداد دئے جائین گے۔

ذرائع کے مطابق جرمنی 2 کروڑ 50 لاکھ یورو کے رعایتی قرضے بھی پاکستان کو دے گا۔

اس ضمن میں وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان برلن میں ہونے والے مذاکرات مکمل ہوگئے ہیں۔

اقتصادی ماہرین جرمنی کے اس اقدام کو پاکستانی معیشت کے لئے خوش آئند قرار دے رہے ہیں۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری