پاکستان کی ایک بڑی مذہبی جماعت نے مولانا کو مایوس کردیا


پاکستان کی ایک بڑی مذہبی جماعت نے مولانا کو مایوس کردیا

جے یو آئی نے آزادی مارچ میں شرکت کے لئے جماعت اسلامی سے رابطہ کیا تاہم جماعت اسلامی نے شریک ہونے سے انکار کردیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق مولانا کی آزادی مارچ کے حوالے سے جے یو آئی نے جماعت اسلامی سے رابطہ کیا تاہم جماعت اسلامی نے شامل ہونے سے معذرت کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی (ف) نے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

جے یو آئی (ف) نے آزادی مارچ میں شرکت کی دعوت دی، رہنما جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے آزادی مارچ میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر جماعت کا اپنا ایجنڈا ہے۔ آزادی مارچ جے یوآئی (ف)کا احتجاج ہے جبکہ جماعت اسلامی کشمیر کے معاملے پر ریلیوں اور حتجاج میں مصروف ہے۔

یاد رہے کہ جے یو آئی ایف نے آزادی مارچ 27 اکتوبر کو کراچی سے شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

آزادی مارچ کا سہراب گوٹھ سے براستہ سپر ہائی وے آزادی مارچ کا آغا ز کیا جائے گا۔ حیدرآباد ڈویژن کے جلوس سپر ہائی وے پر آزادی مارچ میں شامل ہوں گے۔ میر پور خاص ڈویژن کی ریلیاں نواب شاہ سے آزادی مارچ میں شامل ہوں گے اور مارچ کے شرکاء27 اکتوبر کو سکھر میں قیام کریں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور عوامی نیمنل پارٹی مولانا فضل الرحمان کی مارچ کی حمایت کا اعلان کرچکے ہیں۔

اس حوالے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ شہبازشریف خود لاہور میں ریلی کی قیادت کریں گے تاہم اس سے آگے کی قیادت احسن اقبال سمیت پارٹی کے دیگر قائدین کے سپرد کر دی جائے گی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری