اربعین حسینی؛ کشمیریوں کی حمایت میں 15 ہزار افراد کے دستخط + تصاویر


اربعین حسینی؛ کشمیریوں کی حمایت میں 15 ہزار افراد کے دستخط + تصاویر

عراق میں اربعین حسینی کے موقع پر دنیا بھرکے مختلف ممالک کے 15 ہزار زائرین نے ایک بہت بڑے سفید کپڑے پر اپنے اپنے دستخط کرکے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم شہریوں کی حمایت کا ثبوت دیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عراق میں اربعین میلین مارچ کے دوران پاکستان، بھارت، ایران اور عراق سمیت مختلف ممالک کے 15ہزار زائرین نے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم شہریوں کی حمایت کا اعلان کیا۔

اربعین ملین مارچ میں ہزاروں عاشقان امام حسین علیہ السلام نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرکے ان کے حوصلے بلند کردیئے۔

اربعین ملین مارچ میں کشمیری پرچم لہراکر ریکارڈ بھی قائم کیا گیا۔

واضح رہے کہ کہ اربعین میلین مارچ کے دوران نجف – کربلا ہائی وے پر کشمیری مظلوم عوام کی حمایت کے لئے اسٹال لگایا گیا تھا جس میں دنیا بھر کے 15 ہزار زائرین نے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے فوری طورپر مداخلت کرنے کی اور کہا کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کے مظالم کا فوری سد باب کیا جائے۔

اقوام متحدہ کے نام فارسی، اردو، انگلش اور عربی زبانوں میں خط لکھا گیا ہے جس میں مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو کا فوری خاتمہ کروانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہےکہ تقریباَ 80 لاکھ کشمیری 2 ماہ سے لاک ڈاؤن کا شکار ہیں اور ان کا کسی سے کوئی رابطہ نہیں ہے، موبائل فون اور انٹرنیت سروس بھی بند ہے۔عالمی ضمیر ابھی بھی بے حس ہے جو کشمیریوں کے ان مصائب پر نہ تو آواز بلند کر رہا ہے اور نہ ہی بھارت پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے،عالمی برادری تاحال کشمیریوں کو جینے کا حق دلوانے میں ناکام ہے، کشمیری پانچ اگست سے اپنے گھروں میں قیدیوں کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔

واضح رہے کہ کشمیریوں کی حمایت میں دستخط شدہ کپڑے کو ایران میں موجود اقوام متحدہ کے دفتر میں جمع کروایا جائے گا۔

یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے آرٹیکل 370 اے ختم کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہوئے 78واں روز ہے، وادی میں تاحال زندگی مفلوج ہے۔ 11 ہفتے سے مسلسل لاک ڈاؤن سے کشمیریوں کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے۔ 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری