چنار جل رہے ہیں؛ مقبوضہ وادی میں 3 مزید نوجوان شہید


چنار جل رہے ہیں؛ مقبوضہ وادی میں 3 مزید نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی پلوامہ میں تین کشمیری نوجوان شہید کردیے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق وادی کشمیر جہاں 5 اگست سے موت کا پہرا  قائم ہے، جہاں زندگی 80 روز سے سسک رہی ہے جہاں روزانہ انسانیت کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں، میں بھارتی فوجیوں نے 3 نوجوانوں کو ضلع کے علاقے ترال میں راج پورہ کے مقام پر تلاشی اور محاصرے کی ایک کاروائی کے دوران شہید کر دیا۔

دوسری جانب ضلع راجوری کے علاقے نوشہرہ میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں بھارتی فوج کا ایک جونیئر کمیشنڈ افسر ہلاک ہو گیا۔

حملے کے فوراْ بعد فوجیوں نے علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے تلاشی کی کاروائی شروع کردی۔

یاد رہے کہ مقبوضہ وادی کا کرفیو عالمی دباو اور بین الاقوامی مطالبات کے باوجود جاری ہے۔ 80 دنوں کے دوران بھارتی فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران ہزاروں بےگناہ کشمیریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ مظلوم وادی میں اس قدر گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں کہ سری نگر کی جیلیں بھر گئی ہیں۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری