یمنی فوج نے اتحادی افواج کے قبضے سے متعدد علاقے آزاد کرالئے


یمنی فوج نے اتحادی افواج کے قبضے سے متعدد علاقے آزاد کرالئے

یمنی سرکاری فوج اور اسلامی رضاکاروں نے متعدد علاقوں کو سعودی اتحادی افواج کے قبضے سے آزاد کرالئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج سے متعدد اہم علاقوں کو آزاد کرالیا ہے۔

 یمنی ذرائع کا کہناہے کہ سعودی اتحادی افواج کے ساتھ جھڑپوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

اسلامی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کا کہناہے کہ سرحدوں پر سعودی اتحادی افواج کو بدترین شکست کا سامنا ہے، ملک بھر سے سعودی کرایے کے فوجیوں کا خاتمہ کیا جائےگا۔

واضح رہے کہ سعودی اتحادی افواج کے حملوں میں ہزاروں بے گناہ یمنی شہری شہید ہوچکے ہیں۔ بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ گزشتہ 5سال کے دوران ایک لاکھ یمنی شہید اور ہزاروں زخمی ہوئے ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری