بھارتی وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرنے پر مجبور


بھارتی وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرنے پر مجبور

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کرتارپور راہداری جلد مکمل کرنے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق کرتارپور راہداری ریکارڈ وقت میں تعمیر کرنے اور کھولنے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کردیا۔

بھارتی وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم نے جذبات کو سمجھا اور عزت دی جس پر عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے نہ صرف 10 ماہ کے مختصر عرصے میں کرتارپور راہداری کی تعمیر مکمل کرلی ہے بلکہ سکھ یاتروں کے لئے پاکستان آنے کے لئے پاسپورٹ کی شرط بھی ختم کر دی تھی جس کا سکھ یاتروں نے خیرمقدم کیا ہے۔

جبکہ آج ہونے والی افتتاحی تقریب میں سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ بھارت کے سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو، اداکار سنی دیول اور سابق وزیراعظم من موہن سنگھ بھی افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں آج نئی تاریخ رقم ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان آج سکھ مذہب کے بانی باباگرو نانک دیوجی کے550ویں جنم دن کے موقع پربین المذاہب ہم آہنگی کے جذبہ کے عکاس کرتارپور راہداری کے فقید المثال منصوبہ ک اافتتاح کریں گے۔

سکھ برادری کے روحانی پیشوا باباگرو نانک کا پانچ سو پچاس واں جنم دن یادگار بنا دیا گیا ہے جس سے سکھ برادری کے افراد خوشی سے نہال ہوگئے۔

ڈی سی نارووال نے افتتاح کی خوشی میں ضلع بھرمیں چھٹی کا اعلان کر دیا، تاریخ میں پہلی بار سکھ زائرین نارووال میں اپنی مذہبی عبادت گاہ پر بغیر ویزے کے آسکیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے صرف دس ماہ کے مختصر وقت میں تاریخ رقم کرتے ہوئے کرتار پور راہداری مکمل کی جبکہ خصوصی تقریب کی تمام تیاریاں بھی مکمل کرلی گئیں۔

واضح رہے کہ جذبہ خیرسگالی کے تحت 28 نومبر 2018ء کو وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری