آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کی رینکنگ


آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کی رینکنگ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی 20 سیریز ختم ہونے کے بعد نئی ٹی 20 رینکنگ جاری کر دی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی 20 سیریز ختم ہونے کے بعد نئی ٹی 20 رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق ٹی20 کی عالمی نمبر ایک پاکستانی ٹیم بدستور پہلے نمبر ہے لیکن دوسرے نمبر پر موجود آسٹریلیا سے اس کا صرف ایک ہی پوائنٹ زیادہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق نئی ٹی 20 رینکنگ میں پاکستانی ٹیم 270 پوائنٹس کیساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ سری لنکا کے بعد پاکستان کو بھی تین میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کرنے والی آسٹریلین ٹیم 269 پوائنٹس کیساتھ دوسرے نمبر پر ہے اور پہلی پوزیشن کے حصول کیلئے اسے صرف ایک میچ جیتنا ہی ضروری ہے۔

یاد رہے اگر مذکورہ سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر نہ ہوتا تو آج پاکستان سے یہ پوزیشن چھن چکی ہوتی۔ یہی وجہ ہے کہ اس پیچ کے بےتنیجہ ختم ہونے پر پاکستان ٹیم نے سکھ کا سانس لیا تھا جبکہ آسٹریلوی ٹیم کے کپتان کافی مایوس اور برہم دکھائی دے رہے تھے۔

بعد ازیں آسٹریلیا نے پاکستان ٹیم کو اگلے دونوں ٹی20 میچ بالترتیب 7 اور 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز باآسانی اپنے نام کر لی تھی۔ 

پاکستان کی پہلی اور آسٹریلیا کی دوسری پوزیشن کے بعد فہرست میں انگلینڈ تیسرے، جنوبی افریقہ چوتھے، بھارت پانچویں، نیوزی لینڈ چھٹے، سری لنکا ساتویں، افغانستان آٹھویں، بنگلہ دیش نوویں اور ویسٹ انڈیز دسویں نمبر پر ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری