نواز شریف کو بیرون ملک سفر کی مشروط اجازت مل گئی / بعض وزراء ناخوش


نواز شریف کو بیرون ملک سفر کی مشروط اجازت مل گئی / بعض وزراء ناخوش

ذیلی کمیٹی کے اہم ترین اجلاس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو سکیورٹی بانڈز کے عوض بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی گئی ہے جس پر بعض حکومتی وزیر ناخوش دکھائی دے رہے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مشروط اجازت مل گئی۔

ذیلی کمیٹی کے اہم ترین اجلاس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دیدی ہے۔

سکیورٹی بانڈز کے عوض نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مشروط اجازت دیدی۔ ضمانت وزیر قانون فروغ نسیم کی طرف سے شہباز شریف کے نمائندے سے مانگی گئی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کابینہ کے تمام اراکین نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے حامی نہیں ہیں۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ میرے خیال میں سب وفاقی وزراء کا نواز شریف کو باہر بھیجنے کے فیصلے پر حامی ہونا مشکل ہے۔

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے نواز شریف کے ملک سے باہر جانے کے معاملے کو ملکی نظام کا بھیانک چہرہ قرار دیا ہے۔

جبکہ وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بیرون ملک علاج کی اجازت دی جا رہی ہے ڈاکٹروں کے مطابق نواز شریف کی حالت تشویش ناک ہے، پاکستان میں ان کا علاج ممکن نہیں، سارے وزرا کی یہی رائے ہے کہ نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانا چاہئے۔

مریم نواز کے حوالے سے اعجاز شاہ نے کہا کہ مجھے تو نہیں پتہ کہ مریم نواز بیمار ہیں، اللہ انہیں صحت دے وہ ٹھیک ہیں، اگر مریم نواز بیمار ہوجائیں گی تو انہیں بھی باہر جانے کی اجازت مل جائے گی۔

 

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری