لگتا ہے نواز شریف واپس نہیں آئیں گے؛ شاہ محمود قریشی


لگتا ہے نواز شریف واپس نہیں آئیں گے؛ شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت نوازشریف کی صحت کیلئے دعاگو ہے، رویے سے لگتا ہے کہ نوازشریف واپس نہیں آئیں گے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق ایک نجی چینل پر بات چیت کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے دل کی بات کہہ دی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ نوازشریف بیرون وطن جا کر واپس نہیں آئیں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نوازشریف ایک کیس میں سزایافتہ ہیں، لیگی قیادت نوازشریف کی صحت کو سیاسی مسئلہ نہ بنائے۔ اگر انہیں حکومتی فیصلہ قبول نہیں تو عدالت جائیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کی جانب سے بیرون ملک علاج میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ کسی سزا یافتہ شخصیت کے بیرون ملک جانے کی مثال نہیں ملتی۔ قانونی پہلووں کا جائزہ لے کر نواز شریف کو علاج کیلئے باہر جانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

یاد رہے کہ وزارت داخلہ نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو بیرون ملک علاج کیلئے 4 ہفتوں کی مشروط اجازت دینے کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹی فیکیشن کے متن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ محمد نواز شریف کو طبی بنیادوں پر بیرون ملک علاج کیلئے ایک مرتبہ 4 ہفتوں کیلئے اجازت دیدی جائے۔

نوٹی فیکیشن میں نواز شریف کی بیرون ملک علاج کیلئے جانے کو اینڈیمنٹی بانڈ سے مشروط کیا گیا ہے۔ ضمانتی مچلکے نواز شریف یا شہباز شریف کی جانب سے ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ کے پاس جمع کرانے ہونگے۔

نواز شریف کے بیرون ملک جانے کے لیے 8 ملین برطانوی پاؤنڈز، 25 ملین امریکی ڈالرز اور 1.5 ارب روپے کے ضمانتی بانڈز جمع کرانے کا کہا گیا ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری