امریکا کوشام سے تیل اسمگلنگ کرنے نہیں دیں گے، المقداد


امریکا کوشام سے تیل اسمگلنگ کرنے نہیں دیں گے، المقداد

شام کے نائب وزیرخارجہ کا کہناہے کہ امریکا سمیت کسی بھی ملک کو تیل اسمگلنگ کی اجازت نہیں دیں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شام کے نائب وزیرخارجہ فیصل المقداد نے دمشق میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم امریکا سمیت کسی بھی ملک کو تیل چرانے نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور یورپی ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ شامی قوم اپنی سرحدوں کا دفاع کرنا جانتی ہے۔

انہوں نے ترک صدر رجب طیب اردوغان پر بھی سخت تنقید کی اور کہا ترک صدر بد عہد اور جھوٹے انسان ہیں۔  انہوں نے کہا کہ ترکی شام میں مداخلت نہ کرے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری