عراق؛ بغداد سمیت مختلف شہروں میں مرجعیت کی حمایت میں مظاہرے+ ویڈیو، تصاویر


عراق؛ بغداد سمیت مختلف شہروں میں مرجعیت کی حمایت میں مظاہرے+ ویڈیو، تصاویر

عراق کے دارالحکومت بغداد سمیت مختلف شہروں میں ہزاروں شہریوں نے مراجع عظام کی حمایت میں مظاہرے کئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراقی شہریوں نے مرجعیت کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے، بغداد، کربلائےمعلی، نجف اشرف، کاظمین اور بصرہ میں مظاہرے کیے۔

 

 

عراقی مظاہرین مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی اور دیگرمراجع کے جاری کردہ روڈ میپ کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔

 

 

نجف اشرف میں بھی ہزاروں عراقی شہریوں نے مرجعیت کی آواز پر لیبک کہتے ہوئے مظاہرے کئے جس میں دینی مدارس کے طلبہ اور اساتذہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔  مظاہرین نے امریکا اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے۔

مظاہرین نے عوامی املاک کو نقصان پہنچانے اور سیکورٹی فورس پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے پرامن مظاہرے جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

دینی مدارس کے طلبہ اور علما کا کہنا تھا وہ عوام کے جائز اور قانونی مطالبات اور پر امن مظاہروں کی حمایت کرتے ہیں۔

 

 

مظاہرین نے اعلان کیا کہ امریکا اور اسرائیل عراقی عوام کے اقتصادی مطالبات اور پر امن احتجاجی مظاہروں کو ہائی جیک اور منحرف کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

 

جنوبی عراق کے شہر بصرے سے بھی ایسے ہی مظاہروں کی خبریں موصول ہوئیں جن میں مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے عراقی شہری شریک تھے اور وہ حکومت کی جانب سے اصلاحات کے پیکیج پر فوری عملدرآمد کا مطالبہ کر رہے تھے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ مرجعیت کے احکامات کے مطابق ملک میں سیاسی اصلاحات کے لیے پرامن مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

 

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری