سعودی عرب کا پیشہ ور اور ذہین افراد کو شہریت دینے کا اعلان


سعودی عرب کا پیشہ ور اور ذہین افراد کو شہریت دینے کا اعلان

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نےغیرملکی پیشہ ور اور ذہین افراد کو شہریت دینے کا اعلان کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے عالمی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ سعودی عرب کی معیشت کو مزید مستحکم کرنے کی غرض سے دنیا بھر کے ذہین پیشہ ور افراد کو سعودی شہریت دینے کی منظوری دی گئی ہے۔

شاہی حکم نامے کے تحت مختلف شعبوں میں ممتاز پیشہ ور افراد کے ساتھ ساتھ جوہری اور قابل تجدید توانائی، طب ، دواسازی، کمپیوٹر سائنس، تیل، مصنوعی ذہانت، روبوٹکس، ماحولیات، خلابازی، ہوا بازی، ثقافت، کھیل اور آرٹس میں مہارت رکھنے والوں کو شہریت دی جائے گی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں کئی عشروں سے پاکستان سمیت دنیا بھرکے لاکھوں افراد محنت مزدوری کررہے ہیں اور سعودی حکام انہیں ان افراد کو شہریت دینے سے گریزاں ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہناہے کہ ایسے افراد کو کئی سالوں سے کسی ملک میں قانونی طور پر مقیم ہیں انہیں اس ملک کی شہریت ملنی چاہئے۔

خیال رہے سعودی حکام اس ملک میں پیدا ہونے والے غیرملکوں بچوں کو بھی شہریت نہیں دیتے ہیں، جبکہ امریکا اور یورپی ممالک میں مختصر مدت میں شہریت دی جاتی ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری