پاکستان کا ایران اور افغانستان کی سرحدوں پر بارڈرمارکیٹس قائم کرنے کا اعلان


پاکستان کا ایران اور افغانستان کی سرحدوں پر بارڈرمارکیٹس قائم کرنے کا اعلان

حکومت پاکستان نے افغانستان اورایران کی سرحدوں پربارڈرمارکیٹس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،وزیراعظم نے بارڈرمارکیٹ کیلئے وزارت تجارت کوٹاسک دے دیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، حکومت پاکستان نے اسلامی جمہوریہ ایران اورافغانستان کی سرحدوں پربارڈرمارکیٹس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے بارڈرمارکیٹ کیلئے وزارت تجارت کوٹاسک دے دیا ہے،افغانستان اور اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت کےساتھ بارڈرمارکیٹس کامعاملہ اٹھایاجائےگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کی سرحدوں پربارڈرمارکیٹس قائم کی جائیں گی،سرحدوں پرباڑاورسمگلنگ کی وجہ سے تجارت متاثرہورہی ہے،بارڈرمارکیٹس سے مقامی آبادی کوتجارتی سہولتیں میسرآسکیں گی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری