ایوانِ صدر کو عوام کے لیے کھول دیا گیا


ایوانِ صدر کو عوام کے لیے کھول دیا گیا

صدر پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان کے مطابق ایوانِ صدر آج دوپہر 2:30 بجے تک عوام کے لئے کھلا رہے گا اور ایوانِ صدر میں داخلے کے لیے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایوان صدر میں داخلے کے خواہش مند افراد کو شناختی کارڈ ساتھ لے کر آنا لازمی ہے، اس کے بغیر ایوانِ صدر میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس کے علاوہ ایوانِ صدر میں جانے کے لیے عام عوام کو موبائل فونز اور بیگ ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری