سوڈان کا یمن سے فوجی واپس بلانے کا اعلان


سوڈان کا یمن سے فوجی واپس بلانے کا اعلان

سوڈان کے وزیراعظم عبداللہ حمدوک نے کہا ہے کہ یمن جنگ میں شریک سوڈانی فوجیوں کو یمن سے نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سوڈان کے وزیراعظم نے کہا کہ یمن کے بحران کی راہ حل فوجی اور عسکری نہیں بلکہ سیاسی مذاکرات کے ذریعہ ممکن ہے۔

سوڈانی وزیر اعظم نے کہا کہ یمن  پر مسلط کردہ جنگ میں شرکت کا فیصلہ گذشتہ حکومت کا تھا اور سوڈان کی موجودہ حکومت نے یمن سے اپنے فوجیوں کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سوڈان کے وزیراعظم نے کہا کہ یمن کے بحران کا حل فوجی اور عسکری نہیں بلکہ سیاسی مذاکرات کے ذریعہ ممکن ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت  سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ لاکھوں یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری