پاکستان اور چین نے ایران کی حمایت کردی


پاکستان اور چین نے ایران کی حمایت کردی

پاکستان اور چین نے ایک بار پھر اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری معاہدے کی پاسداری اور موقف کی حمایت کردی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی وزارت خارجہ کے شبعہ ترک اسلحہ کے ڈائریکٹر محمد کامران اختر نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے کا تحفظ کسی ایک کی نہیں بلکہ تمام فریقوں کی ذمہ داری ہے۔

 اسلام آباد میں جوہری معاہدے کے بارے میں ہونے والی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ ایٹمی معاہدہ پیچیدہ مسائل کو حل کرنے کی غرض سے سفارت کاری کا بہترین نمونہ ہے۔

 کامران اختر نے کہا کہ پاکستان تمام فریقوں سے ایٹمی معاہدے پر یکساں عملدرآمد کا خواہاں ہے اور ہمیں امید ہے کہ فریقین باہمی اختلافات کو دوستانہ طریقے سے حل کرلیں گے۔

دوسری جانب چین کی وزارت خارجہ نے ایران کے خلاف امریکا کی خودسرانہ اور یک طرفہ پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چون ینگ نے بیجنگ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ایمٹی معاہدے کے باقی ماندہ ملکوں کو بھی پابندیوں کی دھمکیاں دے رہا ہے۔

 انہوں نے امریکہ سے کہا کہ وہ ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ کی غلط پالیسی ختم اور مغربی ایشیا میں فوجیں تعینات کرنے کی دھمکیوں سے باز آجائے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری