امریکی جیل سے ایرانی سائنسدان رہا ہوگئے


امریکی جیل سے ایرانی سائنسدان رہا ہوگئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے سائنسدان مسعود سلیمانی امریکی جیل سے رہا ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امریکا نے اسلامی جمہوریہ ایران کے سائنسدان مسعود سلیمانی کو رہا کردیا ہے جبکہ تہران نے چینی نژاد امریکی کو رہا کردیا۔

واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ ایسے وقت میں ہوا جب اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکا کے درمیان شدید کشیدگی موجود ہے۔

تہران نے امریکا سے ایرانی سائنسدان مسعود سلیمانی کی رہائی کا اعلان کیا جس کے فورا بعد واشنگٹن کی جانب سے چینی نژاد امریکی اسکالر زیو وانگ کی وطن واپسی کا اعلان کیا گیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں کہا کہ ’خوشی ہے کہ پروفیسر مسعود سلیمانی اور زیو وانگ کچھ دیر میں اپنے خاندانوں کے ساتھ ہوں گے۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری