خلیجی ممالک کا پاکستانی شہریوں کو مزید ملازمتیں دینےکاعندیہ


خلیجی ممالک کا پاکستانی شہریوں کو مزید ملازمتیں دینےکاعندیہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب، دبئی، قطر اور اومان نے پاکستانی لیبر کوٹے میں اضافہ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، خلیجی ممالک میں پاکستانی ورک فورس بڑھانےمیں زلفی بخاری نے کردار ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب بھیجےجانےوالی ورک فورس207 فیصد تک بڑھ گئی ہے، صرف10 ماہ میں  2لاکھ58 ہزار سے زائد پاکستانی سعودی عرب گئے، اس سے قبل صرف 84ہزار پاکستانی مزدور سعودی عرب پہنچ سکے تھے۔

متحدہ عرب امارات اور قطرمیں بھی پاکستانیوں کا اضافی کوٹہ بھیجا گیا، ایک لاکھ77ہزار پاکستانی یواےای اور 24 ہزارسے زائد اومان پہنچ گئے۔

خلیجی ممالک میں پاکستانی ورک فورس بڑھانےمیں زلفی بخاری نےکرداراداکیا، زلفی بخاری نےسعودی عرب،قطراوردبئی کےہنگامی دورے کئے اور سعودی حکام سےافرادی قوت بڑھانےکی باضابطہ درخواست کی۔

زلفی بخاری نے کہا ملٹی بلین منصوبے نیو طائف سٹی کی تعمیرمیں پاکستانی لیبر کو موقع دیں، سعودی حکام نےپاکستانی افرادی قوت بڑھانےپررضا مندی ظاہرکر دی ہے، طائف سٹی سمیت ڈیجیٹل پلیٹ فارم”مصند”کے لئے کوٹےمیں اضافہ کیا جائے گا۔

پاکستان اور دبئی میں افرادی قوت کا ڈیٹا بیس جوڑنے کا معاہدہ بھی طے پاگیا ، زلفی بخاری، وزارت برائےہیومن ریسورس یواےای کے معاملات میں پیشرفت ہوئی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری