متحدہ لندن کے 5 ٹارگٹ کلرز عدم شواہد پر بری


متحدہ لندن کے 5 ٹارگٹ کلرز عدم شواہد پر بری

کراچی میں انسداددہشتگردی عدالت میں شہریوں کے اغوا اور قتل کے 2 مقدمات کی سماعت ہوئی، 5 مبینہ ٹارگٹ کلرز کو عدالت نے عدم شواہد پر بری کردیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، انسداد دہشتگردی عدالت میں ہونے والی سماعت کے دوران 5 مبینہ ٹارگٹ کلرز کو عدالت کی جانب سے شواہد نہ ملنے پر شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا، بری کیےگئے ملزمان کا تعلق پولیس نے متحدہ لندن سے ظاہر کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق بری کیے گئے ٹارگٹ کلرز میں نور الدین عرف لال بال، محمد کامران عرف مکینک، یونس عرف لمبا بری ، صلاح الدین اور آصف علی عرف مستری شامل ہیں۔

سماعت کے دوران عدالت نے ریکارکس دئے کہ ملزم نورالدین کے پولیس کو دیئے گئے اعترافی بیان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

عدالت کی جانب سے 4 مفرور ملزمان کو بھی عدم شواہد کی بنا پر بری کیا گیا ہے، مفرور ملزمان میں سلیم شیخ، حیات، راجہ اور راشد جمیل شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے اورنگی ٹاون سے ہوٹل چلانے والے آزاد حسن کو اغوا کیا، ملزمان نے مقتول کو قتل کیا اور لاش کے ٹکڑے کرکے پھینک دیے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی لاش پلاسٹک بیگ میں ڈال کر کچرا کنڈی میں پھینک دی گئی تھی جبکہ ملزمان کے خلاف پاکستان بازار اور پیر آباد تھانے میں مقدمات درج تھے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری