نجران میں اتحادی افواج کا ایک اور جاسوس طیارہ سرنگوں


نجران میں اتحادی افواج کا ایک اور جاسوس طیارہ سرنگوں

یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج کا ایک اور جاسوس طیارہ مارگرایا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی ذرائع کا کہناہے کہ اتحادی افواج کا جاسوس طیارہ نجران کے مضافاتی علاقے میں گرایا گیا ہے۔

المیسرہ نیوز نے خبر دی ہے کہ یمنی سرکاری فوج کے دفاعی نظام نے اتحادی افواج کے جاسوس طیارے کو اس وقت نشانہ بنایاجب وہ یمن کی سرحدوں کے اندرگھسنے کی کوشش کررہاتھا۔

یمنی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نجران کے علاقے الکسارہ میں سعودی عرب کا ڈرون طیارہ مارگرایا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ یمنی فوج اور قوم نے دشمن پر واضح کردیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کی بخوبی حفاظت کرسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری مسلح افواج دشمن کے ہرقسم کے حملوں کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری