ایران چین اور روس کی مشترکہ بحری مشقوں کا انعقاد+ ویڈیو


ایران چین اور روس کی مشترکہ بحری مشقوں کا انعقاد+ ویڈیو

اسلامی جمہوریہ ایران چین اور روس نے مشترکہ طور پربحری مشقوں کا آغاز کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران، چین اور روس کی بحریہ نے مشترکہ طور پر بحر ہند میں فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی بندرگاہ چابہار پر چینی اور روسی بحری کمانڈروں کا استقبال کیا گیا۔

 واضح رہے کہ روس اور چین کے ساتھ مل کر ایرانی بحریہ کی یہ فوجی مشقیں عالمی ذرائع ابلاغ میں خاصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان جنگی مشقوں میں سمندری قزاقوں سے مقابلے کی بھی مشق کی جائے گی۔

روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ان جنگی مشقوں میں روس نیوی کے سب سے پرانے بحری بیڑے بالٹک میں شامل تین بحری جہاز بھی شریک ہوں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان جنگی مشقوں میں ایران، روس اور چین کی نیوی فورسز مشترکہ آپریشن، کمیونیکیشن اور حادثہ کی شکار کشتی کو مدد فراہم کرنے کی مشق انجام دیں گی۔

 اسی طرح ان مشقوں میں سمندری قزاقوں کے ہاتھوں اغوا کی گئی کشتی آزاد کروانے کی بھی مشق انجام دی جائے گی۔

 

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری