2020میں پاکستان ترقی کے منازل طے کرےگا، عمران خان


2020میں پاکستان ترقی کے منازل طے کرےگا، عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میرا اصل وژن پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے، کوئی شک نہیں ہماری عوام کومشکل وقت سےگزرناپڑا لیکن 2020 میں پاکستان اوپرکی طرف جائےگا۔

اسلام آباد میں ایئریونیورسٹی کے نئے کیمپس کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ غریب طبقے کیلئے زندگی گزارنابہت مشکل ہےتاہم کمزور طبقوں کیلئے اقدامات کرنے جا رہے ہیں، یوٹیلیٹی اسٹورز میں سستی اشیا دینےجا رہے ہیں اور غریب طبقے کیلئے انصاف کارڈ اور ہیلتھ کارڈ لے کر آ رہے ہیں جب کہ کھانے کے لنگر کھول رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ برے دن آزمائش کیلئے آتے ہیں، آزمائش کےدنوں سےنکل کرایک مضبوط قوم بنتی ہے انشااللہ پاکستان برے دنوں سے نکل جائےگا، اعلیٰ تعلیم کامعیار بڑھانا بہت ضروری ہے، ماضی میں ہم نےتعلیم پرتوجہ نہیں دی، ماضی میں مڈل ایسٹ سےطلبا یہاں پڑھنے آتے تھے ہمیں محدود وسائل کےباوجودتعلیم کو ترجیح بناناہوگی۔

 

انہوں نے کہا کہ اللہ نے ہمیں بہت طاقت دی ہے ہمیں بڑاسوچنا چاہیے لیکن ہم بڑا سوچتے نہیں، ہم اپنےخوابوں کو تعبیر نہیں دیتے، جتنابڑا خواب ہوتا ہے اتنا انسان اوپر جاتا ہے، ہم نےمدینہ کی ریاست پر پاکستان کو بناناہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری