مسلم لیگ ن کا آرمی ایکٹ میں ترامیم کی حمایت کا فیصلہ


مسلم لیگ ن کا آرمی ایکٹ میں ترامیم کی حمایت کا فیصلہ

پاک فوج کے سربراہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر ن لیگ نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی حمایت کا فیصلہ کر تے ہوئے وفاقی حکومت کی سب سے بڑی مشکل حل کر دی ہے۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے ن لیگی ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ مسلم لیگ ن نے آرمی ایکٹ میں ترامیم کی حمایت کا فیصلہ کر لیاہے۔

 مسلم لیگ ن کی قیادت کا پیغام پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پہنچایا گیاہے ۔آرمی ایکٹ میں ترامیم کی حمایت کا فیصلہ ن لیگ کی قیادت کے پیغام ملنے کے بعد کیا گیا۔

ن لیگی قیادت کا کہناہے کہ وہ آرمی چیف کے عہدے کو متنازع نہیں بنانا چاہتے ہیں۔

نجی ٹی وی کا کہناہے کہ قیادت نے پیغام دیا کہ مسلم لیگ ن ایکٹ کی غیر مشروط حمایت کرے گی ، آرمی چیف کے عہدے کو متنازع نہیں بنانا چاہتے ہیں ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کابینہ کا اجلاس ہوا جس دوران وفاقی کابینہ نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دید ی ہے جس کے بعد یہ ترمیم اب قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی جبکہ دوسری جانب حکومت نے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے حکم امتناع کیلئے درخواست بھی دائر کر دی ہے ۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع پر فیصلہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ آرمی ایکٹ میں چھ ماہ کے اندر ترمیم کی جائے بصورت دیگر جنرل قمر جاوید باجوہ ریٹائر ہو جائیں گے جس کے بعد اب حکومت نے قانون سازی کی تیاری شروع کر دی ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری