ملت جعفریہ پاکستان کی مختلف تنظیموں کی مشترکہ پریس کانفرنس


ملت جعفریہ پاکستان کی مختلف تنظیموں کی مشترکہ پریس کانفرنس

امریکی دہشت گردی کا سلسلہ جاری رہا توپاکستان میں امریکی مفاد کو نقصان پہنچانا لازم ہو گا

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ملت جعفریہ کی مختلف تنظیموں کی مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پاکستان کی سرزمین کو کسی بھی اسلامی ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی و ابو مہدی مہندس کے شہادت پر کل کراچی پریس کلب سے امریکی قونصلیٹ تک مردہ باد امریکہ ریلی نکالی جائے گی۔

مشترکہ پریس کانفرنس سے علامہ شہنشاہ نقوی، علامہ باقر زیدی، مولانا صادق جعفری، علامہ مبشر حسن اور محمد عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم شہید قاسم سلیمانی اور ابو مہدی مہندس کی المناک شہادت پر عالم اسلام کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عراق سمیت مسلم ممالک میں امریکی حملے کھلی دہشت گردی ہے۔۔

خطبا نے کہا کہ  شہید قاسم سلیمانی فلسطین، شام و عراق سے کشمیر تک تمام مظلوموں کے آئیڈیل ہیں۔ انہوں نے اہلیان کراچی سے مردہ باد امریکہ ریلی میں شرکت کی اپیل کی اور کہا امریکہ دنیا میں سب سے بڑا شیطان اور دہشت گرد ہے۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری