پاکستان؛ ملت جعفریہ کا قاسم سلیمانی پر امریکی حملے کے خلاف ریلی نکالنے کا اعلان


پاکستان؛ ملت جعفریہ کا قاسم سلیمانی پر امریکی حملے کے خلاف ریلی نکالنے کا اعلان

کراچی میں ملت جعفریہ کی مختلف تنظیموں نے قاسم سلیمانی پر امریکی حملے کے خلاف ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں اسلامی جمہوریہ امریکا مخالف مظاہروں  کے پیش نظر محکمہ داخلہ سندھ نے سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ جنرل سلیمانی پر امریکی حملے کے بعد پاکستان میں عوام کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

اس صورت حال کے پیش نظر محکمہ داخلہ سندھ نے ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ اور تمام کمشنرز کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی اور ایرانی قونصل خانوں کی سیکیورٹی بڑھائی جائے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ایرانی اور امریکی شہریوں کی سیکیورٹی میں بھی اضافہ کیا جائے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ریڈ زون سمیت متعدد سڑکیں صبح 10 بجے سے بند ہوں گی۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق صبح 10 بجے سے ایم ٹی خان روڈ، مائی کولاچی روڈ، ایوان صدر روڈ، ڈاکٹر ضیاءالدین احمد روڈ اورکھجور چوک تک سڑکیں ٹریفک کے لیے بند رہیں گی۔

آئی سی آئی چوک، جناح برج سے ایم ٹی خان روڈ پر جانے والے شہری ٹاور آئی آئی چندریگر روڈ کا راستہ اختیار کر کے اپنی منزل کی جانب جا سکتے ہیں۔

مائی کولاچی سے ایم ٹی خان روڈ آنے والے شہری بوٹ بیسن سے کے پی ٹی انڈر پاس  تین تلوار کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔

ٹریفک پولیس کی ہدایت کے مطابق کلفٹن سے للّی برج سے پی آئی ڈی سی اور شاہین کمپلیکس جانے والے شہری ضیاءالدین لائٹ سگنل سے دائیں جانب ہوشنگ چوک، عبداللہ ہارون روڈ، فوارہ چوک اور ایم آر کیانی روڈ کا راستہ استعمال کریں۔

جب کہ شارع فیصل اور میٹروپول سے پی آئی ڈی سی جانے والے شہری دائیں جانب فوارہ چوک، ایم آر کیانی روڈ سے شاہین کمپلیکس یا بائیں جانب عبداللہ ہارون روڈ، ہوشنگ چوک کا راستہ اختیار کر کے اپنی منزل کی جانب جا سکتے ہیں۔

ترجمان ٹریفک پولیس نے بتایا کہ ٹاور سے آئی آئی چندریگر روڈ کا راستہ اختیار کر کے پی آئی ڈی سی یا ایوان صدر روڈ کی طرف جانے والے ایم آر کیانی روڈ، فوارہ چوک، آواری لائٹ سگنل کا راستہ اختیار کر کے اپنی منزل پر پہنچ سکتے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری