ایم کیو ایم پاکستان کے اعلی سطحی وفد وفد کا علامہ رضی جعفر سے ملاقات


ایم کیو ایم پاکستان کے اعلی سطحی وفد وفد کا علامہ رضی جعفر سے ملاقات

ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے بار گاہ حسینی میں جعفر یہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ رضی جعفر نقوی و کا بینہ ارکان سے ملاقات کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عبد الحسیب نے ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ  جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ رضی جعفر نقوی سے ملاقات کی ہے۔

 اس مو قع پر ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماوں عبد الحسیب، مولانا یامین، جاوید احمد و دیگر کا کہنا تھا آج آپ کے پاس آنے کا مقصد عراق میں امر یکی حملے میں شہید ہونے والے جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہندی المہندس کی تعزیت ہے امریکہ کا یہ اقدام پورے خطے میں گشیدگی کا سبب بنا ہوا ہے۔

ایم کیو ایم ہمیشہ سے قومی و ملی مسئلے میں آپ کے ساتھ ہے استعمار چاہتا ہے پاکستان میں فرقہ واریت کی لڑائی شروع ہوجائے جسکو انشا اللہ ہم سب مل کر ناکام بنائیں گے لیکن اس کے لئے ہم کو متحد ہونا پڑے گا۔

علامہ رضی جعفر نقوی کا کہنا تھا ملت اسلامیہ ہر طاغوتی طا قت کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار اور استقامت کے ساتھ کھڑی ہےہم آپ سے یہ بھی درخواست کرتے ہیں کہ اس ظلم وبربریت کو نیشنل اسمبلی میں بھر پور طر یقے سے اٹھا یا جائے آئندہ دنوں میں جعفر یہ الائنس پاکستان اس سلسلے میں آل پا رٹیز کانفرنس منعقد کر ے گی۔

اس موقع پر علامہ حسین مسعودی، علامہ باقر حسین زیدی،علامہ نثار قلندری، علامہ رجب علی بنگش،شبر رضا،ثروت رضوی، یعقوب شہباز،شمس الحسن شمسی،نیئرعلی و دیگر موجود تھے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری